سلطان الشعراء صوفی سلطان شطاری صاحب کی کتب کی رسم اجراء کی تصاویر

مزید رسم اجراء کی تصاویر و ویڈیوز

Our Visitors

004799

سلطان الشعراء صوفی سلطان شطاری صاحب کے اشعار تلاش کریں

تصاویر

بزم کِشور

بزرگ شاعر صوفی سلطان شطاری صاحب قبلہ کے والد بزگوار پیر طریقت حضرت صوفی محمد عبدالمنان عرف صوفی فیاض علی شاہ قادری شطاری ؒجن کا تخلص کشورؔ تھا اردو اورفارسی کے اپنے زمانے میں نامور ومقبول شاعر تھے۔ اوربزم نور ادب (نرمل) کے نام سے ادارہ قائم کئے تھے جس کے تحت نہ صرف مشاعرے اورمذاکرات ہوا کرتے تھے بلکہ تعلیمی میدان میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔عوام میں تعلیمی رجحان کوپروان چڑھانا اورطلبہ کو کاپیوں اور کتابوں وغیرہ سے بھی مدد کی جاتی تھی۔تعلیم بالغان کا بھی معقول انتظام تھا۔ 

حضرت صوفی محمد عبدالمنان کشور کی سرپرستی میں اردو زبان اور شعر وادب کے فروغ کے لئے مختلف اضلاع میں بھی مشاعروں کا انعقاد عمل میں لایا جاتا تھا۔

حضرت قبلہ کا ۴۲؍ نومبر ۱۹۷۹ء ، ۲۵؍ذی الحجہ کووصال ہوگیا۔ آپ کے چہلم کی فاتحہ کے موقع پرعزیز واقارب اورمریدین کے مشورے سے بزم نورادب کا نام تبدیل کرکے والد بزرگوار کے تخلص کشور کواپناتے ہوئے ۱۹۷۹ء میں ’’بزم کشور‘‘ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس کے سرپرست حضرت صوفی سلطان شطاری کی نگرانی میں کمیٹی کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس کے پہلے صدر اس وقت کے نامورشاعرجناب کاظم علی خاں حزیں کا انتخاب عمل میں آیا تھا اسی طرح ایک اورنامور شاعرجناب شیخ اسمٰعیل صابر(نائب صدر) اور جناب سید عبدالحکیم یعقوبی (برادرکلاں) ملک الشعرا حضرت اوج یعقوبی کے علاوہ نامور ومقبول شاعر جناب پاگل عادل آبادی کا بحیثیت سکریٹری انتخاب عمل میں آیاتھا۔مکمل تعارف